پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا رومانس کبھی نہیں چل سکتا، مولا بخش چانڈیو

اسلام آباد: پی پی پی کے سینئررہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا رومانس کبھی نہیں چل سکتا، کسی کو سہارا نہیں دیا، البتہ اگر گھر کو نقصان ہو تو اسے بچانا لازم ہوتا ہے۔

سندھ ہاؤس اسلام آباد میں مرکزی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا پیپلز پارٹی، ن لیگ کا رومانس چل ہی نہیں سکتا، ہم نے کسی کو سہارا نہیں دیا، البتہ اگر گھر کو نقصان ہو تو اسے بچانا لازم ہوتا ہے، پاکستان اور اس کی سالمیت کے لئے مجبور ہوجاتے ہیں اسی لئے طعنے بھی سنتے ہیں۔

حکومتی عہدیداروں کی جانب سے این آر او سے متعلق بیانات کے حوالے سے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جس حکومت کے اپنے پاس کچھ ہے ہی نہیں وہ کسی دوسری جماعت کو این آر او کیا دے گی۔انوکھے لاڈلے اور افلاطون وزیراعظم نے ملک کو سونامی کی نذر کرکے تباہ کردیا۔

نفیسہ شاہ نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر تنقیدی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ خارجہ امور سے لے کر معیشت تک ہر چیز کو تباہ کردیا گیا، دو سال میں 10 ٹریلین قرض روپے قرض لیا گیا، پی ٹی آئی ضیاء الحق کے نظریے کو پروان چڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

Comments are closed.