لندن: دنیا بھر میں مقیم تارکین وطن کی نمائندہ تنظیم پاکستان اوورسیز فورم کا پہپا باضابطہ اجلاس لندن میں منعقد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے نو منتخب اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کا انعقاد جنرل سیکرٹری جناب قیصر عباس گوندل نے کیا۔ تنظیم کے صدر سید تقی شاہ نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید تقی شاہ کا کہنا تھا کہ تنظیم کا اولین مقصد دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ فورم کے جنرل سیکرٹری قیصر عباس گوندل نے تنظیم کے آغراض و مقاصد بیان کئے اور عہدیداران کو نوٹیفکیشن تقسیم کئے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی کے عمل کے دوران برطانیہ بھر سے قابل افراد کا انتخاب کیا گیا جو اپنی صلاحیتوں سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اصل مسائل کو حقیقی معنوں میں حل کرنے کے اپنا کردار ادا کریں گے۔
اجلاس میں گریٹر لندن کے صدر نعیم عباس باگھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قیصر گوندل کے مشکور ہیں جنہوں نے آج ایک خوبصورت آغاز کر دیا ہے۔ اس پلیٹ فارم سے لوگوں کو سہولت ملے گی۔ لیگل آفیئرز کے ہیڈ مرزا صفدر اقبال نے کہا کہ “ہم اس فورم سے اوورسیز کی ہر ممکن قانونی مدد کریں گے۔”
اجلاس میں مرکزی نائب صدر عبد الرؤف گوندل، جائنٹ سیکرٹری ظفر دستی، سیکرٹری اطلاعات وسیم عباس، ڈپٹی کووآرڈینیٹر سوشل میڈیا نقی حیدر، میڈلینڈ کے صدر محمد انصر گوندل اور لنکاشائر ریجن کے صدر خرم وڑائچ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب کا مقصد اوورسیز کے مسائل کا حل ہے اور اس فورم کی وساطت سے ہم آپ کی آواز بنیں گے۔ اجلاس میں حاجی زمان بھٹی، ملک سجاد علوی، عمران احسن گوندل، راجہ نزیر احمد اور وقاص احمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Comments are closed.