سپین سے بدنام زمانہ منشیات اسمگلر گروہ کیلی کارٹیل کا اہم کارندہ گرفتار

مانیٹرنگ ڈیسک

بارسلونا: سپین کے علاقے ماربیلا سے منشیات اسمگلنگ و منی لانڈرنگ کے بدنام زمانہ بین الاقوامی گروہ ’کیلی کارٹیل‘ کا اہم رکن گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ کیلی کارٹیل ستر کی دہائی میں امریکا، سپین، میامی سمیت کئی ملکوں میں منشیات اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ مشہور ہوا اور کئی دہائیوں تک مکروہ دھندوں کے حوالے سے کئی ممالک پر راج کرتا رہا۔

سپین کی نیشنل پولیس نے مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نیدرلینڈ پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات اسمگلر کو ہسپانوی علاقے مالگا ماربیلا سے گرفتار کیا، ملزم انٹرپول کے مطلوب ملزمان میں پہلے نمبر پر موجود اسمگلر کا پارٹنر بتایا جا رہا ہے۔

ملزم ڈچ شہری ہے اور وہ کافی عرصے سے یورپ میں کیلی کارٹیل کی سرگرمیوں کی سربراہی کر رہا تھا، اور اس نے منشیات اسمگلنگ کے ذریعے حاصل کی گئی 60 لاکھ یوروز کی رقم ڈیجٹیل کرنسی کے ذریعے منتقل کی۔

Comments are closed.