ملک بھر میں مزید 3047 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مہلک وائرس سے مزید 50 افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 653 ہوگئی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، اسلام آباد میں 34 ہزار 14، بلوچستان میں 17 ہزار 650، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 578 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 44 ہزار 582 ہوگئی ہے، جن میں سے 2 ہزار 538 کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.