وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کا دور ختم ہوگا،وزیراعظم نے مجھے وزیر داخلہ کی نئی ذمہ داری دی ہے، منی لانڈرنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے ملک میں جدید ترین بارڈرسسٹم لاؤں گا۔
شیخ رشید نے وزیر داخلہ بننے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں کہاکہ ملک ہوگا تو سب کچھ ہوگا ، تاہم اپوزیشن انتشار پھیلانا چاہتی ہے، گزشتہ روز دہشت گروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ جلسہ کرنے والے بھول جائیں کہ جلسے سے عمران خان جا رہا ہے، اپوزیشن چاہے جتنے جلسے کرے حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
Comments are closed.