لاہور جلسے سے اپوزیشن مکمل بے نقاب، جعلی بیانیے کی حقیقت عوام کے سامنےآگئی،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں لاہور جلسے کے بعد بری طرح بے نقاب ہوگئیں اور عوام کے سامنے جعلی بیانیے کی مکمل حقیقت آشکار ہوگئی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے پی ڈی ایم جلسے سمیت قومی معاملات پر قریبی رہنماؤں سے مشاورت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں جلسے کے بعد بری طرح ایکسپوز ہو ئی ہیں اور عوام ان کی حقیقت جان چکے ہیں۔

 اس  موقع پر حکومتی رہنماؤں کا کہناتھا کہ استعفوں کے معاملے پر پوری پی ڈی ایم کنفیوژن کا شکار ہے، جلسے میں مداخلت نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ درست تھا، گلگت انتخابات اور جلسوں میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم بیانیہ دم توڑ چکا ہے ۔

Comments are closed.