پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: شاہینوں کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست

 آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نے 19ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سےچیپمین 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ سیفرٹ نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، وہ 57 رنز بناکر پویلین لوٹے۔قومی ٹیم کی جانب سے حارث رؤف نے 3 اور شاہین آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن بابراعظم کی غیر موجودگی میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا۔ شاداب خان 42 اور فہیم اشرف 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ اور محمد حفیظ صفر پر آوٹ ہوئے ۔ محمد رضوان 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئےجب کہ حیدر علی بھی صرف 3 اور خوشدل شاہ نے 16 رنز بنائے۔39 رنز پر آدھی ٹیم لوٹ گئی لیکن کپتان شاداب خان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے عماد اور پھر فہیم اشرف کے ساتھ اچھی شراکت قائم کی۔

کپتان شاداب خان 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے جب کہ فہیم اشرف نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

Comments are closed.