برطانوی حکومت نے کورونا وباء کے باعث ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے برطانیہ پر عائد سفری پابندیوں کے خاتمے یا ان میں نرمی کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز نے 25 نومبر کو اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ امریکا کی جانب سے برازیل، برطانیہ، آئرلینڈ سمیت دیگر 26 یورپی ممالک کیلئے امریکی سفری پابندیاں ختم کرنے پر غور جاری ہے تاہم ابھی تک صدر ٹرمپ کی جانب سے اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔
تاہم برطانوی حکام کی جانب سے امریکا کو سفری پابندیاں ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے ، اس مقصد کے لئے برطانیہ اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے جاری ہیں، برطانوی حکام نے وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں اور امریکی کابینہ کے اراکین سے متعدد ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
برطانوی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان پروازوں کا دوبارہ آغاز دونوں ممالک کی معیشت کی بحالی، ہوابازی کی صنعت اور برطانوی شہریوں کیلئے نہایت ضروری ہے جن کے امریکا داخلے پر اس وقت پابندی عائد ہے۔
Comments are closed.