ممبئی: مزاحیہ اداکار، ٹی وی اینکر کپل شرما کی طویل عرصے بعد اپنے شوکے ذریعے ٹی وی پر واپسی پر مداحوں نے ان کے لیے خوشی اور نیک تمناؤں کااظہار کیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے کامیڈی شو’دی کپل شرما شو‘کی پہلی قسط گزشتہ روز بھارتی نجی چینل پر نشر کی گئی۔ کپل کے چاہنے والوں کو بے صبری سے ان کے شوکا انتظار تھا لہٰذا گزشتہ روز ان کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر شو کے آن ایئر ہونے پر نہ صرف خوشی کا اظہار کیابلکہ کپل کے لیے نیک تمناؤں کااظہار بھی کیا۔
Comments are closed.