اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سابق وزیراعظم یوسف گیلانی نے اسلام آباد سے کا غذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دو سابق وزراء اعظم ان کے تجویز اور تائید کنندہ بنے ۔
سابق وزراء اعظم راجا پرویز اشرف ان کانام تجویز کیا جبکہ شاہد خاقان عباسی تائید کنندہ بنے۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی کاکہناتھا کہ وہ ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتے،لوگ ضمیر کی آواز پر انہیں سینیٹ الیکشن میں ووٹ دیں گے۔
Comments are closed.