آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ

 اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا نے جنوبی اور شمالی وزیر ستان کا دورہ کیاہے ۔ اس موقع پر  آرمی  چیف کوبارڈر مینجمنٹ ، علاقے میں استحکام کے لیے جاری آپریشنز اور سرحدی راہداریاں کھلونے پر بریفنگ دی  گئی ۔آرمی چیف نے میر علی میں قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے علاقے میں سول انتظامیہ کی رٹ کے قیام کے لیے پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان خطہ میں امن و استحکام کے حوالے سے پُرعزم ہے ، پاک فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے کردار ادا کررہی ہے ۔

میر علی قبائلی عمائدین سے ملاقات میں سپہ سالار نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی قربانیوں سراہا۔ آرمی چیف نے کہاکہ ان علاقوں میں قائم امن اب برقرار رکھنا ہوگا،ملک دشمن ایجنسیاں آپریشن ردالفساد کے حاصل شدہ فوائد ضائع کرنا چاہتی ہیں ، ان کے ناپاک ارادوں سے باخبر رہنا ہو گا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ دیر پا امن ،استحکام اور ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کے لیے ہمیں متحد رہنا ہو گا۔

Comments are closed.