بارسلونا: کاتالونیا حکومت نے 26 اپریل سے علاقائی سفری پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا

آج منگل کے روزپروسیکیٹ نے صوبہ کاتالونیا میں علاقائی یا اضلاعی لاک ڈاون ختم کرنےکا اعلان کردیاہے۔ علاقائی لاک ڈاون کا خاتمہ پیر 26 اپریل سے ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا پابندیوں میں نرمی صرف کاتالونیا کی حدود کے اندر کی جارہی ہیں۔ ریسٹورنٹس بارز یا دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے فی الحال کسی پابندی میں نرمی کا عندیہ نہیں دیاگیا۔

کاتالونیا میں تصدیق شدہ کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 31 ہزار 1 سو انچاس سے تجاوز کر چکی ہے پیر کے روز 1319 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے۔ صوبہ بھر میں اموات کی تعداد 21 ہزار 6 سو 99 ہوگئی ہے جن میں 16 اموات پیر کے روز ریکارڈ کی گئیں۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچز نے 9 مئی سے ملک گیر لاک ڈاون کے کے خاتمے کا اعلان کررکھاہے انھوں نے کہاہے کہ لاک ڈاون کو کسی صورت بھی بڑھایا نہیں جائے گا۔ ان کے اس اعلان کے بعد صوبوں کے پاس پابندیاں عائدکرنے کے اختیار میں کمی ہوجائے گی۔

Comments are closed.