لاہور: کپتان سرفراز پر پابندی کے خلاف پی سی بی نے آئی سی سی میں آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا،کہتے ہیں سزا کے خلاف اپیل نہیں کریں گے، قانون میں تبدیلی کی بات کریں گے۔
پروٹیز سرزمین پر سرفراز احمد کے جملوں کی اب آئی سی سی میں گونج اٹھنے لگی ہے۔ پی سی بی نے اہم اجلاس میں معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فروری کے آخری ہفتے ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں معاملہ اٹھایا جائے گا ساتھ ہی واضح بھی کیا کہ پابندی پر اپیل نہیں کی، قانون میں تبدیلی پر بات کریں گے۔ اس حوالے موقف یہی اختیارکیا جائے گا کہ خود جنوبی افریقی کرکٹر فیلک وائیونے معاف کر دیا تو پابندی کی سزا انتہائی سخت سزا ہے
سیریز کے دوسرے ون ڈے میں قومی کپتان کے منہ سے نکلنے والے بے اختیار الفاظ پر ہنگامہ کھڑا ہوا۔ کھلاڑیوں ہی نہیں بورڈز کے درمیان معافی تلافی ہوئی، اس کے باوجود آئی سی سی کی طرف سے چار میچز کی پابندی لگا دی گئی ۔ جس پر پی سی بی نے وکٹ کیپر بیٹسمین کو فورا وطن واپس بلا لیا تھا
Comments are closed.