اسلام آباد: کھیل کے میدان سے پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی ،بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل فائٹ پاکستان کے مظفر خان نے جیت لی،رپورٹ کریں گے۔ لیاقت جمازیم اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے باکسرز میں گھمسان کا رن پڑا،پہلے چار رائونڈز میں دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے اور شائقین سے خوب داد سمیٹی۔
پاکستان کے مظفر خان نے فٹ ورک اور لفٹ رائٹ پنچز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے حریف کو کئی مرتبہ گرنے پر مجبور کیا اور پانچویں رائونڈ میں فیصلہ کن مکا رسید کرتے ہوئے احمد سمیر کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فتح کے بعد مظفر خان نے لیگ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور فتح کو اپنے کوچز اور فینز کی مرہون منت قرار دیا۔
پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے چیئرمین جنرل ر احسان الحق کا کہنا تھا کہ ایونٹ کی میزبانی دینے پر ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر کے خصوصی شکرگزار ہیں،پاکستان بحیرہ عرب کے سولہ ممالک کا میزبان ہے،پکستان کے نوجوانوں میں ریسلنگ،کبڈی اور باکسنگ کا خاص جنون ہے،پکستان باکسنگ لیگ ملک میں کھیل کو فروغ دے گی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے ایونٹ کے انعقاد میں ہماری بہت مدد کی جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔
Comments are closed.