اسلام آباد : پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاپوآنیوگنی کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنمنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔
سنیچر کو پورٹ آف سپین میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ٹیم نے 51 رنز کا ہدف 12 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عباس علی 27 اور حسیب اللہ خان 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر پاپوآنیوگنی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے حق میں اچھا ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 22.4 اوورز میں 50 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے سات رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ احمد خان نے تین جبکہ عباس علی نے ایک وکٹ حاصل کی ، محمد شہزاد کو ان کی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

خیال رہے کہ پاکستان گزشتہ میچ میں افغانستان کو 24 رنز سے شکست دے کر پہلے ہی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
Comments are closed.