ٹی ٹونٹی سیریز : ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست دے دی
طیب خان (ہیڈ آف اسپورٹس ڈیسک)
برج ٹاؤن : ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی اور پوری ٹیم 103 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئی، کرس جارڈن 28 اور عادل رشید 22 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز ثابت ہوئے جبکہ ٹیم کے 7 کھلاڑی دو ہندسے عبور نہ کر سکے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 7 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شیلٹن کاٹرل نے 2 وکٹیں حاصل کیں،

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 104 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا، ویسٹ انڈیز کے اپننگ بلے باز برینڈن کنگ نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی

ویسٹ انڈیز کو پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوچکی ہے، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹونٹی پیر کو کھیلا جائے گا
Comments are closed.