وسیم اکرم نے ایک روزہ میچز ختم کرنے کی تجویز دے دی
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ محض 4 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ دنیا بھر میں لیگز کے ذریعے بھی کرکٹرز پیسہ کما سکتے ہیں اور آپ نے دیکھا انگلینڈ بہترین آل راؤنڈر بین اسٹوکس حال ہی میں ون ڈے سے ریٹائر ہو گئے جو افسوس ناک ہے
سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی جانب سے عالمی کرکٹ سے ایک روزہ میچز ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کرکٹ حکام کو 50 اوورز کے میچز کو ختم کرنے پر غور کرنا چاہیے اور بحیثیت کمنٹیٹر مجھے بھی اب ایک روزہ میچز طویل لگتے ہیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ موجودہ دور میں زیادہ تر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کر رہے ہیں۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ون ڈے کا کلینڈر ختم کر دینا چاہیے۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ محض 4 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ دنیا بھر میں لیگز کے ذریعے بھی کرکٹرز پیسہ کما سکتے ہیں اور آپ نے دیکھا انگلینڈ بہترین آل راؤنڈر بین اسٹوکس حال ہی میں ون ڈے سے ریٹائر ہو گئے جو افسوس ناک ہے لیکن میں ان سے متفق ہوں۔ بین اسٹوکس نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی۔
Comments are closed.