اسلام آباد: دنیا بھرمیں بسنے والے کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔اس دن کے منانے کا مقصد اس عہد کی تجدید ہے کہ کشمیری بھارت سے مکمل آزادی سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے ۔
یوم سیاہ کے موقع پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، شرکاء نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرےلگائے ۔ ریلی دفتر خارجہ سے شروع ہوکر ڈی چوک پر ختم ہوئی جس میں نگران وزیر اطلاعات مرتضی ٰ سولنگی اور حریت رہنماوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات مرتضی ٰ سولنگی اور حریت رہنما غلام محمدصفی نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے ، اس تحریک کو کسی صورت دبایا نہیں جاسکتا۔پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھائے شہریوں کاکہناتھا کہ بھارت سے مکمل آزادی تک کشمیری عوام اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
واضح رہے کہ بھارت نے 76 سال قبل آج ہی کے دن مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنی فوجیں اتار کر ریاست پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا۔ اور آج تک کشمیریوں کوبزور طاقت حق خودارادیت سے محروم رکھا ہواہے ۔
Comments are closed.