بارسلونا میں جاری یورپین کرکٹ سیریز اختتام پزیر، جیگوار سی سی نے پاک آئی کئیر کو ہرا کر فائنل جیت لیا،
یورپین کرکٹ نیٹ کے زیر اہتمام سپین کے شہر بارسلونا میں کرکٹ لیگ کا اہتمام کیاگیا جس میں سپین بھر سے 10 کلبوں نے حصہ لیا۔کئی روز سے جاری سیریز میں ہر ٹیم نے 18 میچ کھیلے۔فائنل میں جیگوار سی سی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوپین چیمپئین پاک آئی کئیر کی ٹیم کو ہرا کر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔حمزہ ڈار نے بہترین کھیل کر مظاہرہ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 193 رنز سکور کئے۔
جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور 4500 یورونقد انعام دیاگیا۔ جبکہ بہترین بلے باز کو میڈل اور 1 ہزار یورو انعام دیاگیا۔
یورپئین کرکٹ نیٹ کے زیراہتمام شاندار سیریز کے انعقاد پر شائقین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیاگیا۔ سپین میں مقیم پاکستانی سماجی شخصیت سید ذوالقرنین شاہ اور سپین نیشنل کرکٹ ٹیم کے مینجر عمران ملک نے پاکستانی کمیونٹی کو سیریز کی جانب راغب کرنے پر بھرپور کردار ادا کیا، واضع رہے سپین کی نیشنل کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی پاکستانی ہیں۔
Comments are closed.