صدارتی الیکشن کے التوا کی استدعا پر الیکشن کمیشن کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران الیکٹورل کالج پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔ صدارتی انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج مکمل طور پر فعال ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو منتخب کیا۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی الیکشن کے التو کی درخواست دائر کی تھی۔
Comments are closed.