عراقی نژاد امریکی زنوبیا جعفر نے مس عرب یو ایس اے 2024 کا ٹائٹل جیت لیا

عراقی نژاد امریکی زنوبیا جعفر نے امریکی ریاست ایریزونا میں مس عرب یو ایس اے 2024 کا ٹائٹل جیت لیا ہے ۔

عرب نیوز کے مطابق جیت کے بعد دیئے گئے انٹرویو میں زنوبیا جعفر نے کہا کہ مس عرب یو ایس اے کے ساتھ ان کا تجربہ ان کی زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک ہے،ان کے ذہن میں جیت ہی تھی، انہوں نے کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچا۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ اس مقام پر پہنچیں تو انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے یہاں کے لوگوں کے ساتھ جو دوستی اور روابط بنائے ہیں وہ انمول ہیں اور یہ جیتنے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔وہ حقیقی طور پر ہر اس فرد سے جڑنا چاہتی تھیں جس سے میں ملی ، اور اسی چیز نے انہیں مس عرب یو ایس اے جیتنے میں مدد کی۔ کیونکہ انہوں نے حقیقی تعلق اور کام کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جو انہیں کرنے کی ضرورت ہے۔

ریاست مشی گن کی رہائشی سے ان کے اہداف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو ایسے لوگوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے جا رہی ہیں جو پسماندہ کمیونٹیز سے تعلق رکھتے ہیں اور ضرورت مند ہیں۔وہ خیراتی اداروں کے لیے مزید رقم جمع کرنے جا رہی ہیں، وہ یہاں مس عرب یو ایس اے کے طور پر خدمت کرنے آئی ہیں اور اپنی آواز کا استعمال ان لوگوں کی آوازوں کو بڑھانے کے لیے کریں گی جو پوری دنیا میں نہیں سنی جاتی ۔زنوبیا جعفر کا خاندان 90 کی دہائی کے آخر میں عراق جنگ کے بعد امریکاچلا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ یہاں منتقل ہوئیں تو انہیں ان کی والدہ نے کہا کہ ہمیں اپنی جڑیں اور ہم کہاں سے آئے ہیں اسے کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ ہمیں عربی پڑھنا، لکھنا اور بولنا سکھانے کی پابند تھیں۔ اور یہ وہ چیز ہے جس کے لیے وہ اپنی والدہ کی بہت شکر گزار ہیں اور انہوں نے کبھی نہیں بھلایا کہ وہ کون تھی اور ان کا خاندان کہاں سے آیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے پاس نوجوان عرب امریکی خواتین کے لیے کوئی مشورہ ہے تو زنوبیا جعفر نے کہا کہ وہ یہ کہیں گی کہ ایک عرب خاتون ہونے کے ناطے یہ بہت ضروری ہے کہ اپنی حدود کو آگے بڑھانا چاہیے اور ہمیشہ اپنے کمفرٹ زون سے باہر کام کرنا چاہیے، کیونکہ اس کے علاوہ آپ کبھی بھی ترقی نہیں کریں گی۔ ہمیشہ اپنے آپ کو بہتر بنانے کے لیے آگے بڑھیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.