والد کی جان بچانے کیلئے فوری اقدامات پر مشکور ہوں:ایوانکا ٹرمپ

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کے بڑے بیٹے ٹرمپ جونیئر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بیان جاری کر دیا ہے۔

ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ والد کی جان بچانے کیلئے فوری اقدامات پر مشکور ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ جونیئر نے کہا ہے کہ والد امریکا کو بچانے کی جنگ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

بیان کے ساتھ ٹرمپ جونیئر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویریں بھی شیئر کیں جن میں انہیں فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں بھی پرجوش انداز میں مکا لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.