جوہری ہتھیاروں میں اضافہ اور ان کے استعمال کی تیاری کر رہے ہیں:کم جونگ

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری قوت کی تعمیر کے لیے ایک پالیسی پر عمل پیرا ہے تا کہ جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔

العربیہ کے مطابق انہوں نے یہ بات پیر کی شب شمالی کوریا کی تاسیس کی سالانہ یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

کِم جونگ ان کے مطابق ان کے ملک کو اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھانا چاہیے اور ان کے استعمال کی تیاری کرنیچاہیے تا کہ ریاست کے سکیورٹی حقوق کی ضمانت دی جا سکے۔

کِم نے واضح کیا کہ امریکا اور اس کے چیلوں کی صورت میں موجود مختلف خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط فوجی وجود کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا کی وزارت دفاع آج منگل کو جزیرہ نما کوریا میں اقوام متحدہ کی قیادت میں شامل رکن ممالک کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرے گی۔

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی مذکورہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے اسے “غیر قانونی جنگی تنظیم” قرار دیا تھا۔

پیانگ یانگ حکومت نے دونوں کوریاؤں کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کے زیر انتظام نگراں فورس میں جرمنی کی شمولیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پیش رفت سے کشیدگی جنم لے گی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.