ایران: اسرائیل سے تعلق کا الزام، پاسدارانِ انقلاب نے12 افراد کو گرفتارکر لیا

ایران کی ‘پاسدارانِ انقلاب’ فورس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل سے تعاون اور ایران کی سیکیورٹی کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت (اسرائیل) اور اس کے مغربی حامیوں خاص طور پر امریکہ، غزہ اور لبنان میں اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔ وہ تسلسل کے ساتھ ایران کی سیکیورٹی کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے ذریعے بحران کو ہمارے ملک تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایران میں ان 12 افراد کی گرفتاری ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں صورتِ حال انتہائی کشیدہ ہے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بیان میں مزید کہا کہ گرفتار کیے گئے 12 افراد ایک منظم نیٹ ورک میں کام کر رہے تھے۔ بیان کے مطابق ان افراد کو چھ مختلف صوبوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان 12 افراد کو کب گرفتار کیا گیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.