حزب اللہ کے اسرائیلی فوجی اڈوں پر متعدد راکٹ حملے

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے ہفتے کو اسرائیلی فوجی اڈے پر متعدد راکٹ داغے ہیں۔

یہ راکٹ ایسے موقع پر داغے گئے جب اسرائیل میں یومِ کپور کی مناسبت سے مارکیٹیں بند تھیں جب کہ پروازیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند تھی۔

یومِ کپور یہودیوں کا مقدس دن ہے جسے کفارے کا دن بھی کہا جاتا ہے۔ اس روز یہودی خصوصی عبادات کرتے ہیں اور طویل روزہ بھی رکھتے ہیں۔

حزب اللہ کے مطابق حیفا شہر کے جنوب میں فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں عسکری تنظیم نے کہا کہ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے میزائلوں سے دھماکہ خیز مواد کی فیکٹری کو نشانہ بنایا۔

ادھر شمالی اسرائیل میں فضائی حملے کے پیشِ نظر سائرن بھی بجے جب کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے لبنان سے آنے والے راکٹ کو ناکام بنا دیا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.