نمل یونیورسٹی کے مارکیٹنگ اور پبلیکیشنز ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کی نابینا خواتین کھلاڑیوں اور نمل کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے دو روزہ کھیلوں کے ایونٹ کا آج آغاز کردیا۔ یہ ایونٹ آج ،نمل یونیورسٹی کے جمنیزیم میں منعقد ہوا- نمل کا یہ اقدام کھیلوں خصوصا معزور افراد کیلئے کھیلوں کے مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اس ایونٹ کا بنیادی مقصد معاشرے میں نابینا افراد کیلئے کھیلوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور نابینا کھلاڑیوں کی حیرت انگیز صلاحیتوں اور کارکردگی کو نمایاں کرنا ہے۔ یہ اقدام ایک فنڈ ریزنگ سرگرمی کے طور پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ ان کھلاڑیوں کو نومبر 2024 میں اسپین میں ہونے والے پیرا اولمپکس میں شرکت کے لیے سپورٹ فراہم کی جا سکے۔
ایونٹ کا افتتاح نمل یونیورسٹی کے پرو ریکٹر اکیڈمک، ڈاکٹر سفیر اعوان نے کیا، جنہوں نے معاشرے پر زور دیا کہ وہ معذور افراد اور کھلاڑیوں کی حمایت کرے۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا، “ہماری ذمہ داری ہے کہ معذور افراد کو بہترین وسائل فراہم کریں تاکہ وہ معاشرے میں اپنی جگہ بنا سکیں۔” انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نمل یونیورسٹی اس طرح کا ایونٹ منعقد کرنے والا پہلا ادارہ ہے اور آئندہ بھی معذور افراد کے لیے اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
سول ڈیفنس کے مہر شاہداقبال، پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری پاکستان یونیورسٹیز اسپورٹس بورڈ ایچ ای سی جاوید علی میمن نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور نمل کے اس اقدام کو نابینا کھلاڑیوں کے لیے ایک محرک قرار دیا۔ انہوں نے ان کھلاڑیوں کی مزید حمایت کی درخواست کی تاکہ وہ مختلف کھیلوں میں ملک کا نام روشن کر سکیں۔
پی بی ایس ایف کی ٹیم اور نمل کی خواتین کھلاڑیوں نے گول بال اور تیر اندازی میں اپنی شاندار مہارتوں اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جس میں پی بی ایس ایف کی ٹیم
Comments are closed.