پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات ایک خوشگوار اور بااعتماد ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کو اپنے لیے “اعزاز” قرار دیا اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں، پاکستان کے لیے جذبہ اور امن کے لیے اقدامات کو سراہا۔ ملاقات دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔
اس اہم ملاقات میں پاک-امریکہ تعلقات، علاقائی سلامتی، ایران-اسرائیل کشیدگی اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام جیسے موضوعات تفصیل سے زیرِ بحث آئے۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا:
> “پاکستان شاید ایران کو بہتر سمجھتا ہے، اور ہم اس مؤقف کی قدر کرتے ہیں۔”
انہوں نے فیلڈ مارشل کا بھارت کے ساتھ جنگ ختم کرنے میں کردار پر بھی شکریہ ادا کیا، اور اس بات کا اعلان کیا کہ:
> “امریکہ، پاکستان کے ساتھ ٹریڈ بڑھانے جا رہا ہے۔”
صدر ٹرمپ نے آرمی چیف کی پاکستان سے وابستگی، قیادت اور خطے میں امن قائم رکھنے کے عزم کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے جاری دورۂ امریکہ کے دوران مزید اہم ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں علاقائی سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور اقتصادی شراکت داری جیسے معاملات پر بات چیت متوقع ہے۔
Comments are closed.