پی ٹی آئی نے ٹھان لیاہے تو دوسری طرف گورنر راج بھی تیار ہے:فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے خبردار کیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی فیصلوں پر سخت مؤقف برقرار رکھا تو دوسری جانب سے بھی گورنر راج کے نفاذ کا فیصلہ تیار بیٹھا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزی کی صورت میں نظام سخت جواب دے سکتا ہے۔

گورنر راج کا امکان

فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر گورنر راج لگا تو یہ دو ماہ کا نہیں بلکہ طویل مدت تک برقرار رہ سکتا ہے۔ ان کے مطابق ’’گورنر راج سامنے ہے اور اس کے لیے مکمل حکمت عملی بھی موجود ہے‘‘۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس صورت حال میں پی ٹی آئی کو کیا فائدہ حاصل ہوگا؟

بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ختم

سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اب بانی پی ٹی آئی سے سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ساڑھے چار کروڑ عوام کی نمائندگی کا دعویٰ کرنے والے ساڑھے چار سو لوگ بھی جمع نہیں کر پا رہے‘‘۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر بھی سخت تنقید

فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایک افسر کی شہادت کے بعد دادرسی کے لیے اہلخانہ کے پاس جانے کے بجائے وہ امریکی حکام سے ملاقاتوں میں مصروف رہے، حالانکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہمیشہ ’’غلامی نامنظور‘‘ کا نعرہ لگاتے رہے ہیں۔

Comments are closed.