سفیر پاکستان کی امریکی ایوان خارجہ امور کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین سے ملاقات

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے آج امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے نو منتخب چیئرمین کانگریس مین برائن ماسٹ سے ملاقات کی۔
فلوریڈا کے نمائندے برائن ماسٹ کو ہاؤس ریپبلکن اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے پیر کو خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا۔

اپنی ٹویٹ میں سفیر پاکستان رضوان سعیدشیخ نے لکھا کہ رکن کانگریس برائن ماسٹ ، جو ایک متحرک رہنما ہیں اور جنہیں حال ہی میں ہاؤس فارن افیئر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے، سے مل کر خوشی ہوئی۔

ہم نے گہرےاقتصادی روابط کے ذریعے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے پر امید گفتگو کی۔

عالمی منظر نامے کے تناظر میں پاک امریکہ تعاون اور شراکت داری کو آگے بڑھانے کے امکانات اور راہیں تلاش کیں۔
پاکستان کی جغرافیائی سیاسی اور جیو اکنامک اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے رکن کانگریس برائن ماسٹ نے کہا کہ تعاون آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے۔

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ ہم ان نئی اورا ہم ذمہ داریوں میں ہر قدم پر رکن کانگریس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

Comments are closed.