دبئی، متحدہ عرب امارات – پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) نے جمعہ، 15 نومبر کی شام کو ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی بیس بال ٹیم کے معمار اور پاکستان بیس بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں کھیل کے شوقین، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور نوجوان کھلاڑی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
تقریب کا آغاز حافظ حبیب الرحمٰن کی خوبصورت تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس نے اس شام کو بابرکت بنا دیا۔ تقریب کی میزبانی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی اسپورٹس کمیٹی کے سربراہ محترم نعیم رسول صاحب نے کی، جبکہ تقریب کے اسپیکر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ڈائریکٹر پی آر محترم ابو بکر امتیاز تھے، جنہوں نے حاضرین کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس اہم موقع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقع پر سید فخر علی شاہ کے علاوہ کئی دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے، جن میں محمود شوکت، جو کہ عرب بیس بال لیگ کے سینئر رکن اور منتظم ہیں خالد امتیاز جوینٹ سیکرٹری پاکستان ایسوسی ایشن دبئی، ابو بکر امتیاز، داؤد شریف، ارسلان ڈار، رضا عابدی، ثناء صمدانی، سعدیہ انجم، شبیر انجم، نعمان احمد، ایان خان، احمد فاروق، حمزہ وہاب، عبد الواثق، نفر حسین، رانا ظفر اقبال، شہزاد احمد خان اور مدثر منیر شامل تھے۔
“میٹ اینڈ گریٹ دی چیمپئن میکر” کے نام سے منعقدہ اس تقریب میں سید فخر علی شاہ نے پاکستان میں بیس بال کے فروغ کے حوالے سے اپنی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں، درپیش چیلنجز اور پاکستان میں بیس بال کے روشن مستقبل کے بارے میں گفتگو کی۔ ان کی تقریر نے نوجوان کھلاڑیوں کو ہمت، عزم اور محنت کے ساتھ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی ترغیب دی۔
تقریب کے شرکاء سید فخر علی شاہ کی جدوجہد اور محنت سے متاثر ہوئے اور ان کے تجربات نے نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا۔ کمیونٹی کے ارکان نے ان کی پاکستان اور کھیل کے فروغ کے لیے کوششوں کو سراہا اور اس بات پر فخر محسوس کیا کہ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔
پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی سپورٹس کمیٹی نے اس یادگار شام کا انعقاد کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی کمیونٹی کو اکٹھا کرنے اور پاکستانی کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم دہرایا۔ مزید معلومات اور آنے والے ایونٹس کے لیے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی سپورٹس کمیٹی سے **naeem.rasool@pad.ae** پر رابطہ کیا جا سکتا ہے پروگرام کے آخر میں نعیم رسول نے جیتنے والی ٹیم اور اسکی انتظامی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور سپورٹس کمیٹی کی جانب سے ہر ممکن حوصلہ افزائی کا ارادہ کیا۔ پھر سوال وجواب کا بھی موقع بھی دیا گیاجس سے حاضرین نے خوب معلومات حاصل کیں۔
پاکستان بیس بال فیڈریشن کی جانب پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر فیصل اکرام جنرل سیکرٹری زاھد حسن اور سپورٹس کمیٹی کے سربراہ نعیم رسول کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا اور اعزازی طوا پر شیلڈ پیش کی گئی ۔
پھر پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی طرف سے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس اسکوو شیلڈ دی گی
Comments are closed.