نِی ہاؤ! چین 2024 سلک روڈ سیاحت کا بین الاقوامی پروموشن سیزن پاکستان میں آن لائن شروع

رپورٹ: فرحان حمید قیصر

اسلام آباد – 8 جولائی 2024: چین کلچرل سینٹر پاکستان اور چین کے سفارتخانے کے ثقافتی دفتر نے “نِی ہاؤ! چین – 2024 سلک روڈ سیاحت کا بین الاقوامی پروموشن سیزن” پاکستان میں آن لائن آغاز کر دیا ہے۔

“نِی ہاؤ! چین” – 2024 سلک روڈ سیاحت کا بین الاقوامی پروموشن سیزن کی تقریبات بین الاقوامی کلچرا لنک اداروں (NICE) کے نیٹ ورک نے چین کلچرل سینٹر، چین کے بین الاقوامی سیاحتی دفاتر، سلک روڈ شہروں کے بین الاقوامی سیاحتی اتحاد اور 13 صوبوں (خود مختار علاقوں اور میونسپلٹیز) کی ثقافتی اور سیاحتی محکموں (بیورو) بشمول شنگھائی، جیانگسو، فوزیان، ہینان، گوانگڈونگ، گوانگشی، ہینان، یونان، شانشی، گانسو، چنگھائی، ننگشیا اور سنکیانگ کے تعاون سے جون تا اکتوبر 2024 منعقد کی گئی ہیں۔

اس ایونٹ کا مقصد سلک روڈ کی روح “امن اور تعاون، کھلے پن اور شمولیت، اور باہمی سیکھنے اور باہمی فائدے” کو فروغ دینا ہے، اور سلک روڈ اکنامک بیلٹ اور 21ویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ کے ساتھ واقع شہروں کی شاندار قدرتی خوبصورتی، متنوع ثقافتوں اور ثقافتی ورثے کی نمائش کرنا ہے۔ یہ سرگرمیاں لانچنگ تقریب، تھیمڈ ویڈیوز کی عالمی نشریات، ملینیا – سلک روڈ فوٹو نمائش، ملینیا سلک روڈ کی ثقافتی اور سیاحتی وسائل کی نمائش اور “نِی ہاؤ! چین” بیرون ملک پروموشن ایونٹس شامل ہوں گی۔

مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پروموشن سیزن کے اثرات کو بڑھانے کے لئے بین الاقوامی کلچرل لنک اداروں (NICE) نے ہینان صوبے کے محکمہ سیاحت، ثقافت، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور کھیل، اور سانیا میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے تعاون سے 24 جون کو سانیا، ہینان، چین میں 2024 سلک روڈ سیاحت کا بین الاقوامی پروموشن سیزن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ہینان کے بھرپور ثقافتی ورثے، سیاحتی پیشکشوں، اور ہینان کے سیاحتی راستوں اور مصنوعات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ناظرین کو نئی ان باؤنڈ سیاحتی پالیسیوں کو فروغ دیا گیا۔ اس ایونٹ کا مقصد ہینان میں بین الاقوامی سیاحتی مارکیٹ کو وسعت دینا اور بیرون ملک صحیح مارکیٹنگ کی کوششوں کو بڑھانا ہے۔

21ویں صدی کے میری ٹائم سلک روڈ کا ایک اہم مرکز، ہینان، بیلٹ اور روڈ انیشی ایٹو کے تعاون اور آزاد تجارت بندرگاہ کی تعمیر کے اسٹریٹجک اتحاد کو فروغ دے رہا ہے، اور عالمی برادری کے ساتھ مشغولیت کے ایک وسیع تر نمونے کے قیام کا مقصد رکھتا ہے۔

پاکستان میں ناظرین ان تمام دلچسپ تقریبات کا لطف ہمارے فیس بک، وی چیٹ، آفیشل ٹویٹر (X) ہینڈل پر ڈائریکٹر چائنا کلچرل سینٹر پاکستان H.E. Zhang Heqing @zhang_heqing اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لے سکتے ہیں۔

Comments are closed.