ارطغرل غازی نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی

 پاکستان کے دورے پر آئے ترک ا داکار ،اینگن التان دزیاتن نے کہاہے کہ ڈرامہ ،ارطغرل غازی، کی کہانی ایک اسلامی کہانی تھی اور اسے پاکستان میں بہت پذیرائی ملی ، اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستانی ڈراما سیریل میں ضرور کام کروں گا۔

اینگن التان المعروف ارطغرل غازی گزشتہ روز ترکی سے لاہور پہنچے تھے ،اس دوران انہوں نے اپنے مداحوں سے ملاقات کرنے کے علاوہ لاہور میں پریس کانفرنس بھی کی۔ ارطغرل نے پاکستانیوں کی محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ارطغرل غازی ڈرامے کی تعریف کی۔

صحافیوں کی جانب سے اینگن التان سے اردو میں چند جملے بولنے کی فرمائش کی گئی۔ جس پر اینگن التان نے کہا مجھے اردو کے صرف چند جملے آتے ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا’’شکریہ‘‘اور ’’لاہور، لاہور ہے‘‘۔اینگن التان کی جانب سے یہ جملہ کہنے پر وہاں موجود افراد نے انہیں خوب داد دی ۔

Comments are closed.