ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا:اداکار یاسر حسین

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر تین سالہ بچے کی ہلاکت نے شہریوں کے ساتھ ساتھ شوبز حلقوں کو بھی شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے واقعے پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کرپشن اور ناقص انتظامات کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

اتوار کو گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر گیا تھا، جس کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی۔شہریوں نے سندھ حکومت اور میئر کراچی پر سوال اٹھائے کہ مسلسل واقعات کے باوجود مین ہول کے ڈھکن کیوں نہیں لگائے جا سکے۔

یاسر حسین کا ردِعمل

یاسر حسین نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا:”یہ ڈھکن گٹر پر نہیں، کرپشن پر لگانا ہوگا، پاکستان زندہ باد۔”
انہوں نے واقعے کو انتظامیہ کی غفلت اور بدعنوانی کا نتیجہ قرار دیا۔

ماہرہ خان کا اظہارِ افسوس

اس سے قبل اداکارہ ماہرہ خان نے بھی بچے کی ہلاکت اور والدہ کی بے بسی کی ویڈیو پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پورے شہر کے نظام کی ناکامی ہے۔

ایک سال میں 24 جانیں ضائع

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں صرف اس سال 5 بچوں سمیت 24 شہری کھلے نالوں اور گٹروں میں گر کر جان سے جا چکے ہیں، لیکن متعلقہ ادارے اب تک محفوظ نظام وضع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Comments are closed.