شادی کے اہم فیصلے کے لیے سات سال تک انتظار کیا:ماورہ حسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے شادی کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے زندگی کے اس اہم فیصلے کے لیے سات سال تک انتظار کیا۔ کراچی میں کینسر کے ہسپتال کے لیے منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر کے دوران اداکارہ نے شرکاء سے گفتگو میں یہ بات کہی۔

شادی کب کر رہی ہو

تقریب کے دوران جب ان سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو ماورہ حسین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی وہ 25 برس کی ہوئیں تو خاندان کے ہر فرد نے یہی سوال پوچھنا شروع کر دیا:
“بیٹا شادی کب ہو رہی ہے؟”
اداکارہ کے مطابق معاشرتی دباؤ کے باوجود انہوں نے جلد بازی نہ کی اور زندگی کے سب سے اہم فیصلے کے لیے مناسب وقت کا انتخاب کرنا ضروری سمجھا۔

 اپنی قدر پہچانیں

ماورہ حسین نے نوجوان لڑکیوں کو نصیحت کی کہ شادی کے معاملے میں جلد بازی نہ کریں اور اپنے لیے صحیح وقت اور صحیح شخص کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ:
“آپ اپنی قدر کریں۔ ایسا جیون ساتھی چنیں جو آپ کی اور آپ کے کام کی عزت کرے۔ زندگی واقعی قابلِ قدر ہے۔”

شادی کا موضوع

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی عمر نہیں بلکہ ذہنی پختگی، سمجھ داری اور صحیح پارٹنر کے انتخاب کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات سال کے انتظار نے انہیں اعتماد دیا کہ وہ اپنی زندگی کا فیصلہ اپنی شرائط اور اپنے وقت کے مطابق کر سکیں۔

Comments are closed.