سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ٹریڈنگ میں 30 ہزار کی نفسیاتی حد بحال

مانیٹرنگ ڈیسک

اسلام آباد/ کراچی: ہفتے کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، ٹریڈنگ کے دوران 30 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر بحال ہو گئی۔

حصص مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، تیزی کی وجہ سے آج 1.28فیصد کاروبار بڑھا، سٹاک مارکیٹ میں 385.17 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد ایک مرتبہ پھر 30 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے کے آخری روز 468.84 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، 5 حدیں گرنے کے بعد 30 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئی تھی اور انڈیکس 29559.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آج بھی کاروباری روز کے دوران انویسٹرز نےغیر معمولی دلچسپی دکھائی، دلچسپی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس بہتری کی جانب گامزن ہے، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس ایک موقع پر 30.178 پوائنٹس پر دیکھا گیا لیکن وقفے کے دوران حصص مارکیٹ میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی اور مارکیٹ کا انڈیکس 29672.12 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

تاہم اس دوران سرمایہ کاروں نے ایک مرتبہ پھر دلچسپی دکھائی جس کی وجہ سے کاروبار کے اختتام پرسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر385.17 پوائنٹس کی تیزی کے بعد انڈیکس 30057.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری روز آج چار نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں اور پورے کاروباری روز مارکیٹ میں 1.28 فیصد ریکارڈ بہتری دیکھی گئی۔

Comments are closed.