اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے مہنگا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز خوب اتار چڑھاو دیکھنے میں آیا، تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 30 ہزار 214 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، انٹربینک میں ڈالر کے دام بڑھ گئے۔

کاورباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، دوران ٹریڈنگ ایک وقت میں مارکیٹ کا 100 انڈیکس تقریبا 500 پوائنٹس بڑھ گیا،مگراختتام پر سرمایا کاروں نے حصص فروخت کرنا شروع کردیے جس کے بعد مارکیٹ 29 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 214 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی ۔۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے  جی آئی ڈی سی پر لئے گئے فیصلے سے خدشہ ہے کہ کمپنیوں کی آمدنی متاثر ہوگی،،  یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ کے انڈیکس میں کمی ریکارڈ کی گئی، دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے اضافے سے 156 روپے 38 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156 روپے 80 پیسے پر مستحکم رہا۔

Comments are closed.