ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 883 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ، ڈالر20 پیسے مہنگا

کراچی: مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 883 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، امریکا ایران کشیدگی کے باعث ایک روز مارکیٹ ہزار پوائنٹس نیچے تو دوسرے روز ہزار پوائنٹس اوپر بھی چلی گئی تاہم ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 883 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 17 ماہ کی بلند ترین سطح 43 ہزار 207 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

پانچ روز میں بیرونی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر 70 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری کی جب کہ حصص کی مالیت میں 86 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 155 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا اور انٹربینک میں ڈالر 154 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔

Comments are closed.