اسلام آباد میں بزنس فورم آزاد کشمیر کے زیر اہتمام سیمینارکاانعقاد کیا گیا جس میں امریکہ ،برطانیہ، فرانس اور سعودی عرب میں مقیم کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔ شرکاء نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ خطے میں سرمایہ کاری کے لیے ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیاجائے ۔
فورم کے شرکاء نے آزادکشمیر میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ ، اسے صنعتی زون بنانے اور نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کرنے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر صدر بزنس فورم آزاد کشمیر وگلگت بلتستان عمران عزیز خان نےکہاکہ سیمینار کا مقصد اوورسیز کشمیریوں کو اپنے خطے میں کاروبارکے مواقع فراہم کرنا اور ان کے تحفظات کو دور کرناہے،آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔سیمینار میں اس بات پر اتفاق کیا گیاکہ آزادکشمیر میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں ، ہمیں مختلف شعبہ جات میں رعایت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
شرکاء نے چیمبرز آف کامرس کو فعال کرنے ، اوورسیز فنڈ قائم کرنے اورآزادکشمیر کے مختلف شہروں میں ایکسپو کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔ بزنس فورم نے آزادکشمیر میں انٹرنیٹ سروس کو بہتر کرنے پر بھی زور دیا اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا گیاکہ خطے میں سرمایہ کاری کے لیے ون ونڈو آپریشن کے تحت اوورسیزسرمایہ کاروں کو سہو لیات فراہم کرتے ہوئے ان کا اعتماد بحال کیاجائے ۔
سیمینار میں امریکہ سے ڈومینوز پیزا پارٹنر محمد شکیل ، برطانیہ سے اسپائر گروپ کے فرحان عزیز خان ،صدر پاکستان بزنس فورم وانجمن تاجران چوہدری کاشف ،کو پارٹنر نیا ٹیل عقیل خورشید ، فرانس سے چوہدری نعیم ،سی ای اوگلف گروپ سردا رشاہ زیب شبیر ، چیف ایڈیٹر دھرتی میڈیا گروپ عابد صدیق ،میرپور سے محمد مرتضی ٰ، قطر سے راجہ رفاقت بیگ، ،عمران نور ، چیئرمین یوکاز گروپ انعام مسعودی ، ، کیپیٹل لینڈ مارکیٹنگ کے ندیم کھوکھر سمیت امریکہ ، برطانیہ ، یورپ سمیت مشرق وسطی کے مختلف ممالک سے کاروباری افراد نے شرکت کی۔
Comments are closed.