فیصل بینک نے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ، 19 ارب 80 کروڑ روپے کا منافع

پاکستان کے معروف اسلامی بینک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے اپنی ترقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے 30 ستمبر 2024ء کو ختم ہوئے رواں سال کے 9 ماہ کے لیے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
بینک کو 19.8 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع (پی اے ٹی) ہوا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 64 فیصد زائد ہے۔

اس شاندار کارکردگی کی بدولت بینک نے15فیصد عبوری نقد منافع کا اعلان کیا ہے۔

فیصل بینک کے چیئرمین میاں محمد یونس نے کہا ”ماشاء اللہ 2024 کے 9 ماہ کے نتائج اُن مضبوط بنیادوں کی نشاندہی کرتے ہیں جو ہم نے ایک سرکردہ اسلامی بینک کی حیثیت سے رکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے بورڈ، انتظامیہ اور ملازمین کے لگن کی عکاس ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستحکم مالیاتی کارکردگی بینک کے پائیدار کاروباری اصولوں کو ظاہر کرتی ہے، جس کی اہم وجہ ہماری جدید اسلامی مصنوعات ہیں۔“

فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے کہا ”الحمدللہ 2024ء کے پہلے 9ماہ میں ہماری کارکردگی صارفین کے اعتماد، ہمارے اسٹاف کی لگن اور شریعت کے مطابق مستحکم خدمات کا ثبوت ہے۔ہم بہترین خدمات کی فراہمی اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ان شاء اللہ!“

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.