ایل این جی کمی، دھند کے باعث 4پاور پلانٹس، بجلی کا بریک ڈاؤن

اسلام آباد/ لاہور: شدید دھند کے باعث چار پاور پلانٹس بند ہونے سے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق چار پاور پلانٹس گدو، نشاط، نشاط چونیاں اور ہیڈ بلوکی میں دھند اور ہوا میں نمی کی وجہ سے فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے تقریبا 2500 سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

بجلی کی پیداوار میں میں کمی ہوتے ہی لیسکو، میپکو اور فیسکو سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کی بندش سے کئی علاقوں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور پاور پلانٹس کی خرابی جلد دور کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔

Comments are closed.