کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ

اسلام آباد: کراچی میں سبزیوں کی قیمتوں میں 30 روپے تک کا اضافہ ہوگیا، ٹماٹر نے تو سینچری بھی مکمل کرلی ہے۔

بارش کے باعث کراچی میں سبزیوں کی قیمتیں آسامان سے باتیں کرنے لگی، صرف چارروز کے دوران سبزیاں30 روپے کلوتک مہنگی ہوچکی ہیں۔ مہنگائی کی اس اننگ میں ٹماٹر اپنی سینچری مکمل کرچکے ہیں اور مارکیٹ میں 100 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔

بھنڈی 30 روپے اضافے 110 روپے کلو، توری20 روپےاضافے سے 80 روپےکلو، لوکی 20 روپے اضافے سے50 روپے کلو، کھیرا 20 روپے اضافے سے 60 روپے کلو، مٹر10 روپے اضافے سے 50 روپے کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

کراچی سبزی منڈی ایسو سی ایشن کے صدر شاہ جہاں کے مطابق بارش اور حالیہ ٹھنڈ کے باعث ٹماٹر سمیت کئی دیگر سبزیاں وقت پر تیار نہیں ہورہی،جس کے باعث اس کی منڈی میں سپلائی بھی کم ہے، یہی وجہ ہےکہ سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

Comments are closed.