اسلام آباد: ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے فی کلو تک کمی کر دی ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس کی چھوٹ اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کرنے کے احکامات کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے اور طلب و رسد کی وجہ سے ہونے والا شارٹ فال ختم ہو گیا۔
عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے فی کلو، 300روپے گھریلو سلنڈر اور 1200روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں کمی ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ سردیوں میں ایل پی جی کا شارٹ فال نہیں ہو گا اور ملک بھر میں وافر مقدار میں گیس سستے داموں غریب صارفین کو دستیاب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنک کا کارٹل ختم کرنے پر حکومت ک مشکور ہیں۔ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں قیمت 142روپے فی کلو سے کم ہو کر 120سے 125روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1673روپے سے کم ہو کر 1390 سے 1450روپے تک آ گیا۔
Comments are closed.