اسپین میں کورونا ایمرجنسی: کاتالونیا کی یونیورسٹیز نے آن لائن تعلیم شروع کردی

بارسلونا: کورونا وائرس کے باعث اسپین میں ایمرجنسی نفاذ کے دوران صوبہ کاتالونیا کی یونیورسٹیز دو ماہ کے لئے آن لائن تعلیم فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی وباء کے باعث اسپین بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی حرج کم سے کم کرنے لئے کاتالونیا صوبے کی مختلف جامعات نے آن لائن تعلیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  صوبے کی 12 یونیورسٹیز نے آن لائن اسٹڈیز کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ بارسلونا یونیورسٹی کی جانب سے پہلے ہی طلبہ و طالبات کو آن لائن تعلیم فراہم کی جا رہی ہے، دیگر 12 یونیورسٹیز نے اپریل اور مئی کے لئے آن لائن ایجوکیشن شروع کی ہے، جون میں کورونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریگولر کلاسز کے آغاز یا آن لائن ایجوکیشن کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر تجارت نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں طالب علموں اور ان کے والدین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کسی بھی طالب علم کا تعلیمی سال یا کورس ضائع نہیں ہوگا۔

Comments are closed.