کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے 2023-24 کے لیے 50,000 شیلٹر نان فوڈ آئٹمز (این ایف آئیز) اور ونٹر کٹس کی تقسیم کا پروجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت پاکستان کے انتہائی پسماندہ اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کو ضروری امداد فراہم کی گئی۔
یہ پروجیکٹ کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے جواب میں انسانیت کی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ منصوبہ ستمبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران چار مرحلوں میں مکمل کیا گیا، جس کا ہدف پاکستان کے 44 ایسے اضلاع تھے جو شدید بارشوں ،سیلاب اور برف باری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے۔
اس مہم کے دوران کنگ سلمان ریلیف نے 25,000 شیلٹر این ایف آئیز اور 25,000 ونٹر کٹس تقسیم کیں، تاکہ ان علاقوں کے افراد سرد موسم کے سخت حالات کا مقابلہ کر سکیں اور آفات کے بعد اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لا سکیں۔
کنگ سلمان ریلیف نے اس پروجیکٹ میں قومی و صوبائی حکومت کے اداروں، جیسے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ، اور محکمہ ریلیف بحالی وآبادکاری کے ساتھ قریبی تعاون کیا۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے ادارے UNOCHA اور IOMجبکہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس امدادی کام کو مؤثر اور منظم انداز میں انجام دیا۔
یہ منصوبہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد کو ضروری امداد فراہم کرتے ہوئے ان کی زندگیوں کو بحال کرنے اور استحکام لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Comments are closed.