کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان نے سندھ اور بلوچستان میں نور سعودی رضاکارانہ پروگرام کے تحت مزید پانچ آئی کیمپس مکمل۔
کنگ سلمان ریلیف سینٹر پاکستان نے سندھ اور بلوچستان میں نور سعودی رضاکارانہ پروگرام کے تحت مزید پانچ آئی کیمپس کامیابی سے مکمل کرلیے۔
یہ آئی کیمپس البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن اور الابراہیم آئی ہسپتال کراچی کے تعاون سے منعقد کیے گئے، جن کا مقصد ان افراد کو آنکھوں کی جدید دیکھ بھال کی سہولیات فراہم کرنا ہے جو مالی مشکلات یا خصوصی علاج تک رسائی کی کمی کا شکار ہیں۔
یہ میڈیکل کیمپس بنیادی طور پر سندھ اور بلوچستان کے دیہی اور شہری علاقوں میں لگائے گئے تھے، جہاں آنکھوں کی دیکھ بھال کی خدمات محدود ہیں۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد آنکھوں سے متعلق مسائل کا ابتدائی مرحلے میں پتہ لگانا اور ان کا علاج کرنا ہے۔
اس پروگرام کے تحت 21,614 سے زیادہ طبی معائنے اور 2,038 سے زائد سرجریز کامیابی سے انجام دی گئیں۔ مزید برآں، 4,683 چشمے اور ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات بھی فراہم کی گئیں، تاکہ تمام مریضوں کو مکمل دیکھ بھال مل سکے۔
اس اقدام کے اثرات سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نمایاں رہے، جن میں کراچی، شکارپور، ماتلی اور ضلع خضدار شامل ہیں۔
ان کیمپوں کے ذریعے ان علاقوں کے رہائشیوں کو آنکھوں کی خصوصی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کی گئیں جسکے باعث ان کی بینائی بحال ہوئی اور ان کی زندگیوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی۔
اس پروگرام کے تحت ستمبر میں خاران، مردان، جہلم اور تلہ گنگ میں چار مزید آئی کیمپ منعقد کیے جائیں گے تاکہ دوسرے صوبوں میں بھی مریضوں کو آنکھوں کی دیکھ بھال کی خصوصی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
Comments are closed.