نمل کے زیر اہتمام “انگلش ورکس: ایڈمنسٹریٹرز اور اساتذہ” کی ملک گیر تربیت کا آغاز

ا ایل) نے ایک مقامی ہوٹل میں “انگلش ورکس:” ایڈمنسٹریٹرز اور اساتذہ” سے متعلق پروگرام کی ملک گیر تربیت کا افتتاح کر دیا۔ یہ اقدام پاکستانی نوجوانوں میں روزگار کے مواقع بڑھانے اور انگریزی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

“انگلش ورکس” ایک امریکی امداد یافتہ منصوبہ ہے جو ریجنل انگلش لینگویج آفس (RELO) کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام پاکستانی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ کامیابی کیلئے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے۔ اس کا دائرہ کار کاروباری اور پیشہ ورانہ انگریزی، تنقیدی سوچ، مسئلہ حل کرنے کی مہارت، شخصی ترقی، اور 21ویں صدی کی ڈیجیٹل اور سافٹ اسکلز پر محیط ہے۔ اب تک 6,000 نوجوان اس سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ 2023 سے 2025 کے دوران این یو ایم ایل مزید 2,655 طلبہ کو تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکیں۔
افتتاحی تقریب کی صدارت ریکٹر نمل میجر جنرل شاہد محمود کیانی ہلال امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ) نے کی، جبکہ امریکی سفارت خانے کے ریجنل انگلش لینگویج آفس (RELO) کے سربراہ، جناب جیرالڈ فرینک مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر نمل نے پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگار سے متعلق مہارتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اساتذہ کی تربیت پر زور دیا تاکہ وہ طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی میں معاون ثابت ہو سکیں۔ انہوں نے اس طرح کے پروگراموں کے ذریعے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور عالمی سطح پر ایک ترقی پسند قوم کے طور پر مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی سفارت خانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے ان پروگراموں کی اہمیت بیان کی جو نوجوانوں کو فری لانسنگ، ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ جیسے شعبوں میں کامیابی کے لیے تیار کرتے ہیں، تاکہ وہ بڑھتی ہوئی ای-اکانومی کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مہمان خصوصی جناب جیرالڈ فرینک نے “انگلش ورکس!” جیسے مثالی پروگرام کی قیادت پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کراچی سے خیبر اور گلگت تک “انگلش ورکس!” کے مختلف مراکز کے دوروں پر اپنے تاثرات بیان کیے اور نمل کی کاوشوں کو سراہا، جو انگریزی اور دیگر زبانوں میں معیاری تعلیم فراہم کر کے ملک بھر میں کمیونٹیز کو مستحکم کر رہی ہے۔

اس موقع پر RELO اور نمل کے اعلیٰ حکام کے علاوہ ملک بھر کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے انگلش ٹیچرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو پاکستانی نوجوانوں کی تعلیم اور روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے اجتماعی عزم کی عکاسی کرتا ہے

Comments are closed.