ٹیلی کام سائبرسیکیوریٹی ایوارڈز 2024: ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی جانب اہم پیش رفت

پاکستان میں شعبہ ٹیلی کام میں سائبر سیکیورٹی کی توسیع میں نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آج اسلام آباد میں سائبر سیکیورٹی ایوارڈز 2024 کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر شعبے کی ترقی کو سراہتے ہوئے، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے پاکستان کے معاشی اور ڈیجیٹل استحکام کے لیے ایک مضبوط سائبر سیکیورٹی فریم ورک کے پیش نظر حکومت کے وژن پر روشنی ڈالی۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان ایچ آئی (ایم)، نے اپنے خطاب میں، ایک محفوظ شعبے میں تعاون پر زور دیتے ہوئے فعال سائبر سیکیورٹی کلچر کی تعمیر و ترقی کے ضمن میں پی ٹی اے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

پاکستان کے گلوبل سائبرسیکیوریٹی انڈیکس (GCI) کی درجہ بندی کی توسیع میں اہم کارکردگی پر ٹیلی کام سے متعلقہ اداروں اور اہم اسٹیک ہولڈرز کو شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر سائبر سیکیورٹی کی سالانہ رپورٹ 2024 کا اجراء بھی کیا گیا جس میں پی ٹی اے کے اقدامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

رپورٹ اور درجہ بندی کی تفصیلات پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ سائبر سیکیورٹی ایوارڈز مضبوط سائبر سیکیورٹی فریم ورک کے پیش نظر ٹیلی کام شعبے میں اہم کارکردگی کے اعتراف کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی جانب اہم پیش رفت کو ظاہرکرتے ہیں۔

Comments are closed.