امریکہ، پاکستان کا اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے بین الاقوامی اجلاس

قائم مقام امریکی سفیر اینڈریو شوفر نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور یوٹاہ یونیورسٹی کے پروفیسرز کے ہمراہ اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اجلاس کا افتتاح کیا۔

اس اجلاس میں 180 سے زائد پاکستانی اور امریکی یونیورسٹیوں کے سربراہان اور اساتذہ نے حصہ لیا۔ اجلاس کا مقصد تعلیمی اداروں کے مابین بہتر روابط کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا اور طلباء کےلئے ملازمت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

 یہ اجلاس یو ایس اے آئی ڈی کی 19 ملین ڈالر مالیت کی ہائر ایجوکیشن سسٹم سٹرینتھننگ ایکٹیویٹی کا حصہ ہے جو 16 پاکستانی پبلک یونیورسٹیوں کو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری اور طلباء کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں معاونت کرتی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام امریکی سفیر اینڈریو شوفر نے کہا، ” پاکستان کی ترقی میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

جب یونیورسٹیاں نوجوانوں کو مساوی تعلیم، روزگار کے حصول میں راہنمائی اور عملی تحقیق کے مواقع فراہم کرتی ہیں تو افراد اور معاشرہ دونوں خوشحال ہوتے ہیں۔

"چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے یوٹاہ یونیورسٹی اور پاکستانی یونیورسٹیوں کے مابین اس بین الاقوامی اجلاس میں ہونے والے خیالات کے تبادلوں اور اس مضبوط شراکت داری کو سراہا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.