سندھ بدل رہا ہے

تحریر:اسماء شوکت

یو ایس ایڈ نے اندرون سندھ کے سرکاری اسکولوں کی حالت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بدل دی، جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ان اسکولوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے بڑے شہروں کے نجی تعلیمی ادارے ہوں۔

خیر پور کا یہ سرکاری اسکول  بزدار وڈا یوں تو 1950 سے قائم ہے، تاہم 2010 کے سیلاب میں اس کی عمارت بالکل تباہ ہو گئی تھی ، امریکی ادارے یو ایس ایڈ نے درسگاہ کی نئی عمارت تعمیر کرائی اور تعلیم کی جدید ترین سہولتیں فراہم کیں، وہ بھی ایسی کہ جو بڑے شہروں کے اسکولوں میں بھی نہیں۔

اسکول کو حکومت سندھ پیلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے چلا رہی ہے، یہاں پر زیرتعلیم 900 طلبہ و طالبات ، مثالی سہولتیں ملنے پر بیحد خوش ہیں۔ خیرپور کی اس درسگاہ کی طرح ، یو ایس ایڈ اندرون سندھ کےسیلاب سے تباہ شدہ 118 اسکولوں کو بحال کر رہا ہے۔

سیکرٹری تعلیم سندھ نے بتایا کہ امریکی ادارے کے تعاون سے صوبے کے دور دراز دیہی علاقوں میں مثالی اسکول بنا رہے ہیں، سندھ حکومت اور یو ایس ایڈ  ،اب تک 47 اسکول بحال کرچکے ہیں، اس منصوبے پر یو ایس ایڈ 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر جبکہ حکومت سندھ ایک کروڑ ڈالر خرچ کر رہی ہے۔

Comments are closed.