کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے اور آخری روز جیت کیلئے 314 رنز درکار ہیں۔
کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر97 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ آسٹریلیا کی جانب سے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور امام الحق ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد اظہر علی بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔ عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اوراب تک تیسری وکٹ پر 171 رنز کی شراکت قائم کی۔
Top knock by the youngster 👏🏼 #BoysReadyHain l #PAKvAUS @imabd28 pic.twitter.com/SjDDfqVpU5
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 15, 2022
چوتھے روز کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 102 رنز اور عبد اللہ شفیق 71 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
The crowd cheers, the lion roars. @babarazam258 owns the day. #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/ndM0RNWPTG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 15, 2022
واضح رہے کہ ٹیسٹ میں گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 556 رنز 9 وکٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔
Comments are closed.